Your theme is not active, some feature may not work. Buy a valid license from stylothemes.com

عمیر جسوال کا شعیب اخترکی زندگی پر بننے والی فلم’’ راولپنڈی ایکسپریس ‘‘ سے علیحدگی کا اعلان

لاہور: ( نیوز ڈیسک ) فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اپنے ایک پیغام میں اداکار عمیر جسوال نے ’’ راولپنڈی ایکسپریس ‘‘ سے علیحدگی کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ’’ تخلیقی اور ذاتی وجوہات کی بنا پر میں نے شعیب اختر کی بائیوپک پروجیکٹ سے الگ ہونے کا فیصلہ کیا ہے ‘‘۔

پاکستان کے معروف اداکار عمیر جسوال نے قومی کرکٹ ٹیم کے سابق تیز ترین باؤلر شعیب اختر کی زندگی پر بننے والی فلم ’’ راولپنڈی ایکسپریس ‘‘ سے علیحدگی اختیار کر لی۔
اداکار کا اپنے انسٹا پیغام میں مزید کہنا تھا کہ ’’ میں اب اس پروجیکٹ سے متعلق کسی میڈیا یا خبر سے وابستہ نہیں رہوں گا ‘‘۔

یاد رہے کہ جولائی 2022 میں شعیب اختر نے اپنی زندگی پر فلم ’’ راولپنڈی ایکسپریس ‘‘ بنائے جانے کی تصدیق کی تھی جبکہ نومبر میں اداکار عمیر جسوال نے فلم میں سابق فاسٹ باؤلر کا کردار ادا کرنے کا اعلان کیا تھا۔