سنیل شیٹی بھی ٹماٹر کی قمیت بڑھنے سے پریشان،استعمال کرنا ہی چھوڑ دیا
نئی دہلی(نیوز ڈیسک) بالی ووڈ کے مشہور اداکار سنیل شیٹی بھی ٹماٹر کی قمیت بڑھنے سے پریشان،استعمال کرنا ہی چھوڑ دیا۔تفصیلات کے مطابق بھارت میں ٹماٹروں کی قیمتوں بے لگام بالی ووڈ اداکار کے بھی تبصرے ۔ تفصیلات کے مطابق سنیل شیٹی نے اپنے انٹرویو میں کہا کہ ٹماٹر کی قیمت میں اضافے سے ان کے کچن متاثر ہوا ہے ، اس وجہ سے انہوں نے ٹماٹر استعمال کر کم کردیا ، ٹماٹر کی قیمت آسمان چھو رہی ہے اس لیے میں آج کل کم ٹماٹر کھاتا ہوں، لوگ سوچتے ہوں ان چیزوں کا ہم پر اثر نہیں ہوتا تو یہ درست نہیں،ہمیں بھی ایسے ہی مسائل کا سامنا ہے۔















