کورولش عثمان کے مرکزی کرداراداکار ’براک اوزجیفت‘ کا پاکستان آنے کا اعلان ،ویڈیو وائرل

استنبول (اے بی این نیوز)پاکستان سمیت دنیا کے بیشترممالک میں مقبول کورولش عثمان کے مرکزی کردار اداکار براک اوزجیفت کا پاکستان آنے کا اعلان ۔پاکستان کے معروف فیشن برانڈ نے انسٹاگرام پر براک کا ویڈیو پیغام جاری کیا جس میں اداکارنے بتایا کہ وہ جلد پاکستان آئیں گے۔ویڈیو میں براک نے پاکستان آنے کا اعلان کیا اور ساتھ ہی بتایا کہ انہیں برانڈ کا سفیرمقرر کیا گیا ہے، میں اپنے مداحوں اور پاکستانی ناظرین سے جلد ملاقات کروں گا۔براک کا ویڈیو پیغام سوشل میڈیا پر وائرل جس پر صارفین نے بھرپور خوشی کا اظہار کیا ہے، کئی صارفین نے انہیں اپنے اپنے شہر آنے کی دعوت بھی دی ہے۔