ممبئی ( اے بی این نیوز ) پوری دنیا بھر کے سروے کے مطابق ہر خاتون بہترین لباس کی دلداہ ہو تی ہے، لیکن بھارت کی نو خو برو اداکاراوں نے تو کر ہی دیا کمال، وہ اتنی زیادہ اچھے لباسوں کی شوقین نکلیں کہ اگر ان کے ملبوسات جو انہوں نے زیب تن کئے بیچ دیئے جائیں تو ان سے حاصل کردہ رقم سے ایک بہترین فلیٹ خریدا جا سکتا ہے، اروشی روتیلا اور سمانتھا روتھ پربھو جیسی مشہور اداکارہ جب ایوارڈ فنکشن میں شرکت کرتی ہیں، تب ان کے فیشن سینس اور لباس کو مداحوں کی سب سے زیادہ توجہ حاصل ہوتی ہے۔ وہ کئی بار تقریبات وغیرہ میں اتنا مہنگا لباس پہن کر جاتی ہیں، جس کی قیمت ایک بار میں یقین کرنا مشکل ہو گا۔ ان کے کپڑے اتنے مہنگے ہوتے ہیں کہ ایک عام آدمی اتنی رقم سے اپنے لیے ایک پرتعیش گھر خرید سکتا ہے۔ بالی ووڈ اداکاراوں کے بغیر کسی ایوارڈ فنکشن کی شام میں رونق نہیں ہوتی۔ فینس ان کی ایک جھلک پانے کے لیے بے تاب رہتے ہیں۔ ان کی خوبصورت اداوں کے علاوہ ان کا فیشن ناقدین کو بھی سب سے زیادہ پسند آتا ہے۔ پرینکا چوپڑا، عالیہ بھٹ جیسے ستاروں کے لباس کی قیمت اتنی زیادہ ہوتی ہے سوچ بھی نہیں سکتی کہ وہ ایسا لباس خریدے، پرینکا چوپڑا ہر ایوارڈ فنکشن کی شان ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ نے 2020 کے گریمی ایوارڈز میں شاندار گاؤن پہنا تھا جس کی قیمت تقریباً 70 لاکھ روپے بتائی جاتی ہے۔ دیپیکا پڈوکون کا پنک گاون میں لُک کافی سرخیوں میں رہا تھا، جس کی قیمت 50 لاکھ سے زیادہ بتائی جاتی ہے۔ اروشی روتیلا ایک فیشن آئیکان ہے۔ خبروں کی مانیں، تو وہ نیہا ککڑ کی شادی میں جو لہنگا پہن کر پہنچی تھی، اس کی قیمت قریب 55 لاکھ روپے ہے۔ عالیہ بھٹ کو ایک ایوارڈ فنکشن میں 23 لاکھ روپے کا گاون پہنے ہوئے دیکھا گیا تھا۔
عالیہ بھٹ کو ایک ایوارڈ فنکشن میں 23 لاکھ روپے کا گاون پہنے ہوئے دیکھا گیا تھا۔ کرینہ کپور بھی مہنگے کپڑے پہننے کی شوقین ہیں۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق، اداکارہ نے سوہا کے بُک لانچ کے موقع پر 5.4 لاکھ روپے کی مڈی ڈریس پہنی تھی۔ سونم کپور بھی اپنے فیشن کے لیے مشہور ہیں۔ انہیں ایک مرتبہ بلیک سوڈ میں دیکھا گیا تھا، جس کی قیمت قریب سوا چار لاکھ روپے سے زیادہ ہے۔ ایشوریہ رائے نے ایک تقریب میں پیلے رنگ کا گاون پہنا تھا، جس کی قیمت 3.4 لاکھ روپے ہے۔ انوشکا شرما نے نئے سال کے موقع پر تھائی سلٹ گاون پہنا تھا، جس کی قیمت تقریباً ڈھائی لاکھ روپے ہے۔ وراٹ کے ساتھ ان کی فوٹو کافی سرخیوں میں رہی تھی۔ رانا ڈگابتی کی مہندی تقریب میں سامنتھا رُتھ پربو نے جو ڈریس پہنی تھی، اس کی قیمت دیڑھ لاکھ روپے سے زیادہ ہے۔















