آج جو بھی ہوں بچن خاندان کی وجہ سے ہوں ، ارشد وارثی کا انکشاف

نئی دہلی (نیورزڈیسک) بھارتی اداکار ارشد وارثی نے کہا ہے کہ اے بی سی ایل نے مجھ پہلی فلم دی ، میں بچن خاندان کی وجہ سے یہاں تک پہنچا۔منا بھائی ایم بی بی ایس کے سرکٹ یعنی کہ بھارتی اداکار ارشد وارثی نے اپنے انٹرویو میں کہا کہ جیا بچن سے گالیاں کھانے کی امید سے گیا لیکن فلم میں کام مل گیا۔ انہوں نے کہا کہ میں نے جوئے آگسٹائن کے کہنے پر اپنی تصاویر امیتابھ بچن کی کمپنی اے بی سی ایل کو بھیجیں، مجھے نہیں امید تھی کے مجھے کام ملے گا،مجھے جیا بچن نے بلایا اور فلم تیرے میرے سپنے میں کیلئے کاسٹ کرلیا ۔ انہوں نے کہا کہ آج میں جو کچھ بھی ہوں بچن خاندان کی وجہ سے ہوں ۔