نئی دہلی(نیوز ڈیسک) بھارتی ساؤتھ انڈین فلم وی آئی پی کے سپرسٹار ہیرودھنوش اور اداکارایشوریہ رجنی کیخلاف مقدمہ خارج کردیا گیا۔تفصیلات کے مطابق مدارس ہائی کورٹ نے دونوں اداکاروں کیخلاف ہونے والا مقدمہ خارج کردیا،بھارتی ساؤتھ انڈین فلم ویلائیلاپیڈھاری میں سگریٹ نوشی کے حوالے سے مناظر دیکھانے پر دونوں اداکاروں کیخلاف مقدمہ در ج کیا گیا تھا جو مدارس ہائی کورٹ نے تقریباََ 9 سال بعد خارج کردیا۔ واضح رہے کہ فلم وی آئی پی 2014ء میں منظر عام پر تھی جس نے خوب بزنس کیا تھا۔ واضح رہے کہ فلم وی آئی پی کے پہلے حصے میں دھنوش اور ایشوریہ رجنی کانت پر مقدمے کیا گیا کہ تمباکونوشی کے مناظر دکھائے گئے لیکن اس حوالے سے کو ئی انتبائی پیغام نہیں دیا گیا۔















