ممبئی ( اے بی این نیوز ) بالی ووڈ میں آئے دن کو ئی ایک نہ ایک ایسی خبر ہو تی ہے جو سوشل میڈیا کو چکا چوند کر دیتی ہے،یوں بھی سوشل میڈیا پر بالی ووڈ کی حکمرانی ہے کیونکہ وہ سوشل میڈیا کی تمام ڈیماانڈ کو پورا کرتے ہیں،ان کے لباس،تراش،انداز اور پوز تما تر حدود و قیود سے آزاد ہو تے ہیں ،ان دنوں بھاارت میں معروف اداکارہ اور ماڈل اروشی روٹیلا نے دھوم مچا رکھی ہے، معاوضہ لینے میں انہوں نے دیپیکا پڈوکون، عالیہ بھٹ، پریانکا چوپڑا اور کترینہ کیف کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے وہ ایک منٹ کا ایک کروڑ روپیہ لیتی ہیں،ٹائمز آف انڈیا میں شائع رپورٹ کے مطابق اس وقت ماڈل اروشی روٹیلا کامیابی کی بلندیوں کو چھو رہی ہیإ،ان کی خوبصورتی کے دنیا بھر میں چرچے ہیں

اور ماڈلنگ کی دنیا میں ان کا کو ئی ثانی نہیں ، اس طرح وہ بھارت میں سب سے زیادہ معاوضہ لینے والی اداکارہ بن گئی ہیں، ٹائمز آف اندیا کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اروشی روٹیلا تیلگو فلم سازبویاپتی سرینو اور اداکار رام پوتھینی کی آنے والی فلم میں ایک ناقابل یقین آئٹم نمبر پرفارم کریں گی جو اس سال کے آخر میں ریلیز ہونے والی ہے۔

ان کے پاس جتنا پیسہ ہے اسی حساب سے وہ خرچہ بھی کرتی ہیں،اروشی کا گھر ایک سو نوے کروڑ کا ہے،جب ان کی سالگرہ ہو ئی تو انہوں نے ہیرو کے جڑے گلاب اور سونے کے کیک پر ترانوے لاکھ خرچ کر دیئے۔
















