نئی دہلی(نیوز ڈیسک) بھارتی فلم انڈسٹری کی مشہور اداکارہ سری دیوی نے متن چکروتی سے شادی کی تھی ۔ بھارتی میڈیا نے انکشاف کیا کہ 300 سے زائد فلموں میں کام کرنے والی آنجہانی بالی ووڈ اداکارہ سری دیوی نے بونی کپور سے پہلے متھن چکرورتی سے خفیہ شادی کی تھی ،دونوں پہلے دوست بنے اور پھر معاملہ محبت تک جا پہنچا ،متھن اور سری دیوی نے 1985 میں خفیہ شادی کی تھی، لیکن انہوں نے اپنی پہلی بیوی یوگیتا کی وجہ سے سری دیوی سے دوری اختیار کرلی، اسی وجہ سے یہ شادی صرف 3 سال تک ہی چل سکی اور علیحدگی ہوگئی ۔















