کاجول کو تعلیم سے متعلق بیان دینا مہنگا پڑگیا،وضاحتی بیان سامنے آگیا

نئی دہلی(نیوز ڈیسک) مشہور بھارتی اداکارہ کاجول کو غیر تعلیم یافتہ سیاست دانوں کے حوالے سے بیان دینا مہنگا پڑگیا۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر انہوں نے اپنے حتی بیان میں کہا کہ میں صرف تعلیم اور اس کی اہمیت کے بارے میں بات کر رہی تھی، میرا مقصد کسی سیاسی لیڈر کو نیچا دکھانا نہیں تھا، ہمارے پاس کچھ عظیم لیڈرز ہیں جو ملک کو صحیح راستے پر گامزن کر رہے ہیں۔