سیول (نیوز ڈیسک) کورین گلوکارہ پرفارمنس سے کچھ دیر پہلے ہی انتقال کر گئیں پولیس کی تحقیقات جاری،پولیس کی تحقیقات جاری۔تفصیلات کے مطابق جنوبی کوریا کی گلوکارہ لی سانگ یون پرفارمنس سے چند منٹ انتقال کرگئیں، موت قدرتی ہے یا قتل پولیس اس حوالے تحقیقات کر رہی ہے ۔ واضح رہے کہ 46 سالہ گلوکارہ کا جب شہر گمچیون کے کلچر سینٹر میں پرفارم کرنے کیلئے نام پکارا گیا تو وہ اسٹیج پر نہ آئیں جس کے بعد انتظامیہ نے انہیں تلاش کیا تو وہ باتھ روم میں مردہ حالت میں پائی گئی، پولیس کو ابتدائی تحقیقات کسی جرم کے شواہت نہیں ملے اس کے لیے مزید تحقیقات کی جائیگی۔
