اہم خبریں

ہالی ووڈ کی معروف گلوکارہ کوکو لی نے خودکشی کرلی

واشنگٹن (نیوز ڈیسک) ہالی ووڈ کی معروف گلوکارہ کوکو لی نے خودکشی کرلی۔تفصیلات کے مطابق معروف گلوکارہ وڈزنی اسٹار کوکو لی کی بہن کے مطابق گلوکارہ نے خودکشی کوشش کی ، جس کی وجہ سے وہ کوما میں چلی گئیں جس بعد وہ جاں بر نہ ہوسکیں اور ان کی موت واقع ہو گئی ۔ اس حوالے سے گلوکارہ کی بہن نے سوشل میڈیا پوسٹ میں بتایا کہ کوکو لی کچھ سالوں سے ذہنی تناؤ کا شکار تھی ،انہوں نے گھر میں ہی خودکشی کی کوشش کی۔ واضح رہے کہ کوکو لی ایک چینی امریکی گلوکار تھیں ، ان کے انگریزی ،چینی میں گانوں کے البم ہیں ، ان کی وجہ شہرت کروچنگ ٹائیگر کے گانے پرپرفارم کرنا ہے جو آسکر کیلئے نامزد ہوا تھا ۔

متعلقہ خبریں