Your theme is not active, some feature may not work. Buy a valid license from stylothemes.com

بھارتی مسلمان شخص کا ’’میرا دل یہ پکارے آجا‘‘ فیم گرل سے فرضی نکاح

ممبئی (این این آئی )بھارت کی ریاست مہاراشٹر کے دارالحکومت ممبئی سے تعلق رکھنے والے مسلمان شہری فیضان انصاری نے دلہن کے بغیر پاکستانی لڑکی سے فرضی نکاح کرلیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق فیضان انصاری نے چند روز قبل فرضی نکاح کی رسم ادا کی۔انہوں نے فرضی نکاح کے لیے ایک مولوی صاحب کی خدمات حاصل کیں اور اپنی طرف سے نکاح نامے پر دستخط کرکے عائشہ مانو کے لیے حق مہر کے طور پر 15 لاکھ بھارتی روپے کا چیک بنا کر اپنے پاس رکھ لیا۔بعد ازاں میڈیا سے بات کرتے ہوئے فیضان انصاری نے بتایا کہ وہ پہلے ہی فیصلے کر چکے تھے کہ وہ صرف عائشہ مانو سے ہی شادی کریں گے، اس لیے انہوں نے ان سے فرضی نکاح کرلیا۔فیضان انصاری نے گزشتہ ماہ دسمبر میں کہا تھا کہ وہ ’’میرا دل یہ پکارے آجا‘ ‘گانے پر منفرد ڈانس کرکے وائرل ہونے والی ٹک ٹاکر پاکستانی لڑکی عائشہ مانو سے شادی کرنا چاہتے ہیں اور وہ اس ضمن میں پاکستان بھی آئیں گے۔