اسلام آباد (نیوزڈیسک) عید الاضحیٰ پر ریلیز ہونے والی بھارتی پنجابی فلم کیری آن جٹا 3 کا پاکستانی باکس آفس راج ، اب تک 6 کروڑ روپے کما لیے۔تفصیلات کے مطابق عیدالاضحیٰ کے موقع پر مجموعی طور پر7 فلمیں نمائش کیلئے پیش کی گئیں لیکن شائقین کا رجحان بھارتی پنجابی فلم کیری آن جٹا 3 کی طرف رہا جس نے ابھی تک 6 کروڑ تک کا بزنس کر لیا ہے یہ بھی خبر ہے کہ کیری آن جٹا 3 کی نمائش پورے پنجاب میں نہیں ہوسکی، تاہم اس کے باوجود بھی کیری آن جٹا 3 کا بزنس تمام پاکستانی فلموں سے زیادہ رہا جبکہ پاکستانی فلم تیری میری کہانیاں کا مجموعی طور پر 2 کروڑ 33 لاکھ روپے کا بزنس کرسکی ۔















