اہم خبریں

بالی ووڈ کی خوبر اداکارہ کا پرینک جو ہوا وائرل

ممبئی (  اے بی این نیوز   )ودیا بالن نے فلمی دنیا میں گزشتہ چند سالوں سے کوئی نئی فلم نہیں دی، ان کی آخری 3فلموں میں شکنتلا دیوی، شیرنی شامل ہیں، تاہم اب ’نیت‘ کے علاوہ ودیا بالن رومانوی کامیڈی فلم ’لورز‘ میں بھی نظر آئیں گی جو جلد ہی ریلیز ہونے والی ہے۔بالی وُوڈ اداکارہ ودیا بالن نے فلم ’ نیت ‘ کے سیٹ پر مہمان کے ساتھ پرینک کیا اور مہمان کو یہ دکھانے کی پوری کوشش کی کہ وہ انگریزی نہیں بول سکتیں۔ودیا بالن کے ساتھ فلم ’نیت ‘ میں کام کرنے والی اداکارہ شاہانہ گوسوامی نے انکشاف کیا ہے کہ ’ایک بار میرے ایک دوست نے ’ نیت ‘ کے سیٹ کا دورہ کیا۔ گزشتہ دنوں’نیت‘ کا سنسنی خیز ٹریلر جاری کردیا گیا تھا۔ فلم میں ودیا بالن کے ساتھ راہل بوسے، پراجکتا کولی، شبانہ گوسوامی، امریتا پوری، نیرج کابی، دیپانتا شرما، اشیکا مہرا، نکی ویلیا اور دیگر شامل ہیں،ودیا بالن نے مجھ سے کہا کہ وہ اسے یہ یقین دلانے کے لیے پرینک کریں گی کہ انہیں انگریزی بالکل نہیں آتی۔

’انہوں نے مہمان کے ساتھ گفتگو شروع کی جبکہ مہمان انگریزی زبان میں بات کرتے رہے جب کہ ودیا ہندی میں بات کرتی رہیں۔ یہ سلسلہ کچھ دیر تک جاری رہا لیکن ہمیں ویسا ردعمل نہیں ملا جس کی ہمیں توقع تھی۔ جب ودیا نے محسوس کیا کہ وہ اب اکیلے ہندی میں بات جاری نہیں رکھ سکتیں تو انہوں نے اعتراف کرلیا کہ وہ انگریزی جانتی ہیں۔اداکارہ شاہانہ گوسوامی نے مزید کہا کہ ’نیت‘ کے سیٹ پر ماحول پرلطف تھا اور ودیا وہ پہلی فرد تھیں جنہوں نے پرینک کیا۔

شاہانہ گوسوانی نے سکاٹ لینڈ میں ہونے والی شوٹنگ کو بھی یاد کیا اور بتایا کہ وہاں ان کے کپڑے سردی کو شکست دینے میں ناکام ثابت ہورہے تھے۔ جب وہ شوٹنگ نہیں کرتی تھیں تو اکثر خود کو کمبل میں لپیٹے رکھتی تھیں۔

 

متعلقہ خبریں