اہم خبریں

معروف یوٹیوبرعلی گل پیرکی شادی ،تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں

کراچی (نیوزڈیسک)پاکستانی معروف یوٹیوبر، کامیڈین و اداکار علی گُل پیر کی شادی کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔سماجی رابطوں کی ویب سائیڈ انسٹاگرام پر علی گل پیر اور ڈاکٹر عظیمہ ناخدا کی شاندار شادی کی تقریب کی تصاویر خوب وائرل ہو رہی ہیں۔ان تصاویر اور ویڈیوز میں شادی کے اس موقع پر نوبیتہ جوڑے کو انتہائی خوش دیکھا جاسکتا ہے۔ اس جوڑے نے شادی کی تقریب کی مناسبت سے سلور رنگ کا انتخاب کیا ہے۔

متعلقہ خبریں