نئی دہلی(نیوز ڈیسک) بالی ووڈ کے مشہور اداکار سشانت سنگھ کے قتل کیس میں پیشرفت ،سی بی آئی کا امریکہ سے رابطہ۔ تفصیلات کے مطابق بھارتی سی بی آئی نے سشانت سنگھ کے قتل کا سُراغ لگانے کیلئے گوگل اور فیس بک کے ہیڈ کوارٹرز سے رابطہ کرلیا تاکہ ڈیلیٹ پوسٹ، ای میلز اور میسجزکی تفصیل جانی جا سکے کہ 14 جون 2020 کو ان کیساتھ ہوا کیا تھا،کیس میں مدد کرنے کے حوالے سے گوگل اور فیس بک کی طرف سے اب تک کوئی جواب نہیں آیا۔
