اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاکستان شوبز انڈسٹری کی مشہور اداکارہ مہوش حیات نے بین الاقوامی فلم کمپنی لانچ کرنے کا اعلان کر دیا۔
نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے عالمی شہرت یافتہ اداکارہ مہوش حیات نے اپنی نئی فلم کمپنی پنک لاما فلمز لانچ کرنے کا اعلان کردیا جو پاکستان سمیت بین الاقوامی پراجیکٹس پر کام کرے گی ۔
اداکارہ نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ پنک لاما فلمز کے ذریعے ایسی ویب سیریز بنائیں گی جس میں اسلامو فوبیا اور پاکستان مخالف پراپیگنڈے کو ختم کیا جا سکے گا۔