کراچی(نیوز ڈیسک) معروف پاکستانی اداکارہ متھیرا رات 11 بجے کے بعد کیا دیکھتی ہیں،مداح جان کر پریشان ہو گئے ۔نجی ٹی وی کو دیے گئے انٹرویو میں اداکارہ متھیرا نے کہا کہ میں نے بہت سی پاکستان فلمیں نہیں ، لندن نہیں جاوں گا ،دی لیجنڈ آف مولا جٹ نہ دیکھنے پر افسوس ہے ، لیکن میں روزانہ رات 11 بجے کارٹون نیٹ ورک ضرور دیکھتی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی فلموں کو بھی نیٹ فلکس پر ریلیز کیا جانا چاہیے تاکہ ہم جیسے لوگ بھی انہیں دیکھ سکیں۔ مہنگائی کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ یہ ملک کا سیا ہ ترین دور ہے ،مہنگائی سے ہر کوئی پریشان ہے ،بڑھتی مہنگائی سے ہم جیسے مڈل کلاس لوگ بھی شدید پریشانی میں مبتلاء ہیں،ہم آواز اُٹھاتے ہیں لیکن ہماری کوئی نہیں سنتا۔ انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری وزیراعظم بنیں لیکن ابھی ان کا وقت نہیں آیا ۔















