ساکشی چوپڑا کے ساتھ ہو گیا دھوکہ

نئی دہلی(اے بی این نیوز    )ساکشی چوپڑا موتی ساگر کی بیٹی اور رامانند ساگر کی پڑپوتی ہیں۔ انہوں نے نیٹ فلکس کے ایک شو ، جس کا وہ حصہ تھیں، کے پروڈیوسر پر معاہدہ پر دستخط کرنے سے پہلے جھوٹے وعدے اور دھوکہ دہی کا بھی الزام لگایا ہے۔ ساکشی نے اپنی طویل انسٹاگرام پوسٹ میں پورا واقعہ بیان کیا ہے، ساکشی چوپڑا مزید کہتی ہیں کہ انہوں نے سوچا کہ میں آرام سے رہوں گی۔ مجھے موسیقی، خاندان، خود اظہاری اور سکون پسند ہے۔ میں زندگی میں یہی چاہتی ہوں۔ میں بالکل واضح تھی کہ اگر مجھے ایک دن بھی فون نہ آیا تو میں دستخط نہیں کروں گی، کیونکہ میں اپنی ماں کے بغیر نہیں رہ سکتی۔ انہوں نے ان سبھی چیزوں کو قبول کرنے کا وعدہ کیا تھا، لیکن شو کے ساتھ جڑنے کے بعد اس کی پرواہ نہیں کی۔