معروف پاکستانی ٹک ٹاکر عائشہ کا اپنی موت کی خبروں سخت ردعمل آگیا

کراچی (اے بی این نیوز)پاکستانی ٹک ٹاکر اور گانے ‘میرا دل یہ پکارے آجا’ پر ڈانس کرکے سوشل میڈیا صارفین کی توجہ سمیٹنے والی عائشہ نے سوشل میڈیا پر گردش کرتی اپنی موت کی خبروں پرشدید ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ بغیر تصدیق کسی کی موت کی افواہیں پھیلانا لواحقین کیلئے بہت تکلیف دہ ہوتا ہے ۔ سوشل میڈیا صارفین بے پر کی نہ اڑایا کریں کسی کی زندگی کا معاملہ ہوتا ہے جس سے لواحقین بھی صدمے سے دوچار ہوتے ہیں،گزشتہ ہفتے جناح ہسپتال میں کار سوار لڑکی کی لاش چھوڑ کر فرار ہوگئے تھے، لڑکی کی شناخت عائشہ کے نام سے ہوئی تھی جو ٹک ٹاکر تھی، اس کی عمر 18 سال ہے اور جب اسے اسپتال لایا گیا تو وہ دم توڑ چکی تھی۔یہ خبر سامنے آنےکے بعد سوشل میڈیا کےکچھ پیجز نے دعویٰ کیا کہ یہ وہ لڑکی تھی جس نے میرا دل یہ پکارے آجا پر ڈانس کیا تھا اور وائرل ہوگئی تھی، ان افواہوں کے باعث لوگوں کے ذہنوں میں غلط تاثر پیدا ہوا جس کے بعد اب ٹک ٹاکر نے خود وضاحت دی ہے۔ٹکر ٹاکر عائشہ نے اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ کی اسٹوری پر اپنی موت کی افواہ شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ یہ پوسٹ اُن کے ایک دوست نے اُنہیں بھیجی ہے۔ جو انتہائی دکھ دہ تھی ۔ اپنی دوسری انسٹا گرام اسٹوری میں لکھا ہے کہ اس خبر میں کہا گیا ہے کہ میری موت واقع ہوگئی ہے، خدارا آپ کو اندازہ نہیں ہے اس خبر سے کسی کی زندگی پر کتنا گہرا اثر ہوسکتا ہے۔عائشہ نے اسٹوری میں لکھا میں کسی قسم کی کوئی سنسنی نہیں پھیلانا چاہتی، آپ سب کیوں میری زندگی مشکل کرنے کے پیچھے پڑے ہوئے ہیں؟جھوٹی خبر پھیلانے والے میرا صحیح نام تک نہیں جانتے۔انہوں نے غصے کا اظہار کرتے ہوئے یہ بھی لکھا ہے کہ ایسی خبروں کو بند ہونا چاہیے۔