نیویارک(نیوز ڈیسک) ہالی ووڈ اداکارجریمی رینر نے برفانی طوفان حادثے میں زخمی ہونے کی اپنی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کردیں۔تفصیلات کے مطابق مشہور ہالی وڈ ادا کار جریمی رینر نے برفانی طوفان حادثے میں زخمی ہونے کی تصاویر اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کردیں جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ زخمی حالت میں اسپتال کے بیڈ پر لیٹے ہوئے ہیں ان کے چہرے پر زخم بھی موجود ہیں۔اوینجرز فلموں کے اسٹار نے تصویر کے ساتھ کیپشن میں مداحوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے لکھا کہ ’آپ سب کا بہت شکریہ میں اس وقت ٹائپ کرنے کیلئے بہت خراب حالت میں ہوں لیکن میں آپ سب کو بہت پیار بھیج رہا ہوں ۔واضح رہے کہ جریمی رینر کچھ دن قبل نیویارک میں شدید برفانی طوفان کے بعد برف ہٹانے کے عمل کے دوران حادثے کا شکار ہوکر شدید زخمی ہوگئے تھے حالیہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ وہ برف میں پھنسی کسی کی کار کو نکالنے اور اس شخص کو بچانے کے دوران خود کو زخمی کر بیٹھے تھے۔