Your theme is not active, some feature may not work. Buy a valid license from stylothemes.com

آپ کو شرم آنی چاہیے ،بے بنیاد الزامات لگاکر سستی شہرت حاصل کرنے سے باز رہیں ،اداکارہ مہوش حیات کا ولاگر عادل راجہ کو کھرا جواب

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) مشہور ولاگر عادل راجہ کے پاکستانی اداکارؤں پر سنگین الزامات، اداکارہ مہوش حیات نے سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ بے بنیاد الزامات لگاکر سستی شہرت حاصل کرنے سے گریز کریں ، آپ کو شرم آنی چاہیے۔تفصیلات کے مطابق وی مشہور ولاگر عادل راجہ نے پاکستانی اداکارؤں پر سنگین الزامات پر لگا دیئے ،کبریٰ خان اور سجل علی کے بعد مہوش حیات بھی بول پڑیں ،مشہور اداکارہ مہوش حیات نے ویلاگر عادل راجا کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ لوگ سستی شہرت حاصل کرنے کیلئے کچھ بھی کرتے ہیں یہاں تک کہ انسانیت کے درجے سے بھی گر جاتے ہیں،مجھے امید ہے کہ آپ کو دو منٹ کی شہرت تو مل چکی ہوگی، میں اداکارہ ہوں، اس کا مطلب یہ نہیں میرا نام مٹی میں ملا دیں، آپ کو اپنے بے بنیاد الزامات پر شرم آنی چاہیے، شرم کریں کہ بے بنیاد الزامات لگا کر چھوٹی خبریں پھیلاتے ہیں۔ مجھے ان لوگوں پر بھی شرم آرہی ہے کہ جو ان چھوٹی خبروں پر یقین کر رہے ہیں۔ یہ ہمارے معاشرے کے گرتے ہوئے معیار کو ظاہر کر رہا ہے ،بنا کسی سوچ کے آپ ان باتوں کو صحافت کے زمرے میں ڈال دیں۔ مگر یہ روکنا چاہیے بالکل رک جانا چاہیے، میں کسی کو بھی اپنے نام کو بدنام کرنے کی اجازت نہیں دوں گی۔