اسلام آباد (نیوز ڈیسک) ٹک ٹاکر صندل خٹک نے کہا کہ فیض الحسن چوہان سے ملوانے مجھے حریم شاہ لے کر گئی تھی، وہاں کوئی غیر اخلاقی بات نہیں ہوئی۔ ٹک ٹاکر صندل خٹک نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں فیض الحسن چوہان کے علاوہ کسی سیاست دان سے نہ ملی ہوں، نہ جانتی ہوں، ان سے ملوانے مجھے حریم شاہ لے کر گئی تھی۔ وہاں ہم نے صرف کھانا کھایا، ویڈیو بنائی ، وہاں کوئی غیر اخلاقی بات نہیں ہوئی تھی۔ ٹک ٹاکر صندل خٹک نے الزم لگایا کہ حریم شاہ نے میرے منہ پر تیزاب پھینکنے کی دھمکی دی ،کسی کی بھی آڈیو ویڈیو لیک ہوجاتی ہے تو حریم شاہ میرا ہی نام لیتی ہے، اللہ کا شکر ہے میری کوئی ویڈیو حریم شاہ کے پاس نہیں ہے،حریم شاہ کی ویڈیو کس نے لیک کی خود پتہ لگائیں۔















