اہم خبریں

شمیتا شیٹی آخر بالی ووڈ میں جگہ کیوں نہیں بنا سکیں

ممبئی ( اے بی این نیوز    )بالی ووڈ کی مشہور اداکارہ شلپا شیٹی کی وجہ سے شمیتا شیٹی اپنی بہن کی طرح فلموں میں تو آگئیں، لیکن جو اسٹارڈم شلپا شیٹی نے حاصل کی، اس سے شمیتا کافی دور رہی ہیں ۔ شمیتا کا فلمی کریئر کافی اتار چڑھاو بھرا رہا،

آج ہم آپ کو شمیتا سے وابستہ ایک ایسی بات بتانے جارہے ہیں، جس سے شاید آپ انجان ہونگے ۔ اس اداکارہ کوعامر خان کی فلم کو ٹھکرانا مہنگا پڑ گیااور تمام فلمیکیر ئیربھی ڈوب گیا، بالی ووڈ اداکارہ شمیتا شیٹی کا فلمی کریئر کافی چھوٹا رہا اور باکس آفس پر ان کا جادو نہ چل پانا ہے ۔ دراصل شمیتا کی بالی ووڈ میں انٹری تو ایک دھماکہ دار فلم محبتیں سے ہوئی تھی، لیکن اس کا کوئی فائدہ شمیتا کو آگے نہیں مل سکا ۔ شمیتا کی بہن شلپا شیٹی بالی ووڈ کی مشہور اداکاراوں میں سے ایک ہیں ۔ نوے کی دہائی میں ان کا جادو لوگوں کے سر چڑھ کر بولتا تھا۔ شمیتا بھی اپنی بہن کی طرح فلموں میں اپنا کریئر بنانے کیلئے سال 2000 میں فلم محبتیں سے انٹری کی تھی۔ باکس آفس پر یہ فلم تو ریلیز کے ساتھ ہی بلاک بسٹر ثابت ہوئی تھی،

شمیتا کی ڈیبیو فلم بھلے ہی بلاک بسٹر ثابت ہوئی ہو، لیکن اس سے ان کو کوئی فائدہ نہیں مل پایا ، کیونکہ یہ ایک ملٹی اسٹارر فلم تھی ، جس میں شاہ رخ خان ، امیتابھ بچن سمیت کئی فنکار نظر آئے تھے ۔اس میں ایک شمیتا تھیں، جن کی جوڑی اودے چوپڑا کے ساتھ بنائی گئی تھی ، آپ کو یہ جان کر حیرانی ہوگی کہ ڈیبیو فلم سے پہلے شمیتا سے ایک بڑی غلطی ہوگئی تھی، اور اگر دیکھا جائے تو اسی ایک غلطی کی وجہ سے ان کا پورا کریئر ڈوبتا چلا گیا ,20/ 5 میڈیا رپورٹس کی مانیں تو شاہ رخ کی محبتیں سے پہلے شمیتا کو عامر خان کی فلم لگان آفر ہوئی تھی، لیکن انہوں نے محبتیں کی لگان کے آفر کو ٹھکرا دیا تھا ، شمیتا اس چیز کو سمجھ نہیں سکیں اور انہیں لگا کہ جس فلم میں شاہ اور امیتابھ بچن جیسے لیجنڈ اداکار ہوں، اس فلم میں کام کرنے سے ان کا کریئر کامیاب ہوگی ۔ شاید یہیں ان سے غلطی ہوگئی ۔

متعلقہ خبریں