Your theme is not active, some feature may not work. Buy a valid license from stylothemes.com

مداح 1100 کلومیٹر سائیکل چلا کر سلمان خان سے ملنے ممبئی پہنچ گیا

ممبئی (نیوزڈیسک) سلمان خان نے اپنے ایک ایسے مداح کی خواہش پوری کردی جو ان سے ملنے کے لیے 5 دن میں 1100 کلومیٹر سائیکل چلا کر ممبئی ان سے ملنے آیا۔بھارتی ٹی وی کے مطابق مداح سلمان خان کو ان کی سالگرہ کی مبارک باد دینے اور ان سے ملاقات کرنے کی خواہش لیے جبل پور سے ممبئی 1100 کلومیٹر کا سفر طے کیا۔مداح سلمان خان سے ملنے ان کی رہاشگاہ پہنچا تو سلمان خان نے نہ صرف اس سے ملاقات کی بلکہ اس کے ساتھ تصاویر بھی بنوائیں جو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں۔