اہم خبریں

ریحام خان کا اداکاراؤں کیخلاف بیان، عروہ حسین برس پڑیں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاکستانی اداکارہ عروہ حسین ،ریحام خان پر برس پڑیں۔سماجی رابطےکی ویب سائٹ ٹوئٹرپر اپنے پیغام میں ریحام خان نے کہا کہ پاکستان کوصرف دلہنوں کے لباس اور لان کی کلیکشن کی خریداری کی جگہ نہیں ہونا چاہیے بلکہ مقامی کمیونٹیز پر بھی سرمایہ کاری ہونی چاہیے ،مشہور شخصیات صرف مختصر ملبوسات پہنے پوسٹرز پر آویزاں ہوئے اچھی لگتی ہیں لیکن ان میں سیاستدان بننے کی صلاحیت نہیں ۔ پاکستان ادارکارہ عروہ حسین نے ریحام خان کے اس ٹوئٹ پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ اگر آپ اداکاراؤں کے بارے میں توہین آمیز بیان نہ دیتیں تو میں آپ کے مقامی کمیونٹیز پر سرمایہ کاری کرنے کے خیال سے اتفاق کر سکتی تھی، ہم میں زیادہ تر خود مختار ہیں اور بہت محنت کرنے کے بعد اس مقام تک پہنچے ہیں ،میں اس نفرت پھیلانے کی کوشش میں آپ کی حوصلہ افزائی بالکل نہیں کروں گی،آ پ اس بیان پر ہم سے معافی مانگ سکتی ہیں اور ہم معاف کرنے وال ےپر اُمن لوگ ہیں۔

متعلقہ خبریں