ممبئی ( اے بی این نیوز ) دیسی گرل پرینکا چوپڑا بالی وڈ کی وہ خوبرو اداکارہ ہیں ہیں جنہوں نے اس فلمی دنیا میںکامیابی کے جھنڈے گاڑھ د یئے اور انہوں نے خوب دولت کمائی،

اتنی بڑی بڑی جائیدادیں بنائیں کہ آپ کو ہم بتانے جا رہے ہیں جیسے جیسے آپ کو پتہ چلے گا آپ کے ہو ش اڑتے جائیں گے،پرینکا چوپڑا کے ممبئی میں دو گھر ہیں جن کی قیمت 7 کروڑ اور 8 کروڑ روپے ہے۔ ان کا لاس اینجلس میں ایک لگژری گھر بھی ہے جس کی مالیت 100 کروڑ ہے۔ اس کے علاوہ نیویارک سٹی اور گوا میں ایک ایک گھر ہے جس کی ملکیت پرینکا چوپڑا کی ہے۔یہ خوبرو اداکارہ 21 سالوں سے انٹرٹینمنٹ انڈسٹری میں سرگرم ہیں،

پرینکا ایک فلم میں کام کرنے کے لیے 15 سے 25 کروڑ روپے تک فیس لیتی ہیں۔ انہوں نے ایک ویب سیریز کے ایک ایپی سوڈ کے لیے 1.5 سے 2 کروڑ روپے چارج کیے ہیں۔ یہ ایک اشتہار میں کام کرنے کے لیے 3 کروڑ تک فیس وصولتی ہیں۔ اگر وہ سوشل میڈیا پر کسی برانڈ کی توثیق کرتی ہیں، تو وہ ایک پوسٹ کے لیے 3 کروڑ روپے لیتی ہیں۔ ان کا اپنا پروڈکشن ہاؤس بھی ہے۔ 2021 میں پرینکا چوپڑا نے نیویارک میں سونا کے نام سے ایک ریسٹورنٹ شروع کیا ہے

جہاں ہندوستانی کھانا ملتا ہے۔ مشہور شخصیات اکثر کھانے سے لطف اندوز ہونے کے لیے اس ریستوراں میں آتے ہیں۔ ان کے کلیکشن میں اوڈی، رینج روور، بی ایم ڈبلیو، مرسڈیز، پورشے جیسی مہنگی کاریں ہیں۔ ان گاڑیوں کی قیمت کروڑوں روپے میں ہے۔
















