اہم خبریں

سارہ نیلم نے اوور سیز پاکستانیوں کیخلاف بیان پر معافی مانگ لی

کراچی(نیوز ڈیسک) پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ و ماڈل سارہ نیلم نے اوور سیز پاکستان کیخلاف بیان پر معافی مانگ لی۔ تفصیلات کے مطابق اداکارہ و ماڈل سارہ نیلم نے اوور سیز پاکستانیوں سے متعلق دیے گئے تضحیک آمیز بیان پر معافی مانگتے ہوئے کہا کہ میرے بیان پر اوور سیز بہن بھائیوں کو کافی تکلیف پہنچی جبکہ میرا مقصد کسی کی دل آزاری کرنا نہیں تھا۔ انہوں نے کہا کہ مزاحیہ شو تھا شروع سے اختتام تک ہنسی مذاق چل رہا تھا لیکن میں نے سوچا نہیں تھا کہ کوئی میری اس بات کو کوئی ایسے لے لگا۔ انہو ں نے مزید کہا کہ آپ لوگ نہیں جانتے کہ میرے اور میری فیملی کے ساتھ اس بیان کی وجہ سے بڑے مسائل پیش آ رہے ہیں ،میرا تعلق عزت دار فیملی سے ہے مجھے معاف کر دیں۔

https://www.instagram.com/reel/CtuNoXZICKr/?utm_source=ig_web_copy_link&igshid=MzRlODBiNWFlZA==

متعلقہ خبریں