Your theme is not active, some feature may not work. Buy a valid license from stylothemes.com

شوہر نصیر الدین شاہ کو متنازع بیانات دینے سے روکتی ہوں، رتنا پاٹھک

شممبئی (نیوزڈیسک)بالی ووڈ کے سینئر اداکار نصیر الدین شاہ کی اہلیہ رتنا پاٹھک شاہ نے انکشاف کیاہے کہ وہ اپنے شوہر کو کھلے اور آزادانہ بیانات دینے سے روکنے کی کوشش کرتی ہیں، وہ انہیں متنازع کمنٹس دینے سے یہ کہتے ہوئے روکتی ہیں کہ کوئی آجائے گا گھر پر پتھر مارنے۔ایک انٹرویومیں انہوں نے کہاکہ وہ اپنے شوہر کو آزادانہ انداز میں اپنے خیالات کا اظہار کرنے سے روکتی ہیں کہ کہیں وہ کسی مشکل میں نہ پڑجائیں۔ ان کا کہنا تھاکہ آج کے زمانے میں پتھر مارنے کے لیے کوئی بھی آکر ہمارے گھر پر کھڑا ہوجائے گا، جبکہ اس کی وجہ سے کبھی کبھی کام بھی نہیں ملتا، آج کل کام حاصل کرنے کے لیے بہت سی وجوہات ہوتی ہیں اسی وجہ سے محتاط رہنا پڑتا ہے لیکن ہم خوفزدہ نہیں ہیں۔