نئی دہلی(نیوز ڈیسک) بالی ووڈ اداکار سنی دیول کے بیٹے کی شادی تقریب ،باپ ،دادا اور پوتے کا ڈانس،ویڈیو وائرل ہوگئی۔ تفصیلات کے مطابق بالی وڈ کےمعروف اداکار سنی دیول کے بیٹے کی گزشتہ روز شادی کی تقریب ہوئی جس میں بڑے فلمی ستاروں نے شرکت کی ، کرن دیول کی شادی میں سنی دیول اور دھرمیندرا بھی جھوم اُٹھے ، ڈانس کی ویڈیودیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہو گئی
واضح رہے کہ کرن دیول کی شادی دریشا اچاریہ سے ہورہی ہے جس کے حوالے سے کی تقریب ہوئی جس میں دادا پوتے اور باپ نے مل کر ڈانس کیا۔ جسے انسٹاگرام پر مداحوں نے خوب سراہا۔















