لاس اینجلس (نیوز ڈیسک) مشہور ہالی ووڈ اداکار جانی ڈیپ ہتک عزت کا کیس جیت گئے ، سابقہ اہلیہ اداکارہ امبر ہرڈ کو 1 ملین ڈالرز کا جرمانہ ، جانی ڈیپ نے اس رقم کو عطیہ کرنے کا اعلان کردیا۔ تفصیلات کے مطابق جانی ڈیپ نے 1 ملین ڈالر کی رقم پانچ مختلف خیراتی اداروں میں تقسیم کریں گے جن کا نام میک اے فلم فاؤنڈیشن، دی پینٹڈ ٹرٹل،دی ایمیزونیا فنڈ الائنس ، ریڈ فیدر اور مارلن برانڈو کی ٹیٹیاروا سوسائٹی چیریٹی ا شامل ہیں ۔ واضح رہے کہ ورجینیا کی عدالت نے جانی ڈیپ اور ان کی سابقہ اہیلہ کو جون 2022 میں ہتک عزت کیس میں ملزم قرار دیا تھا ، سابقہ جوڑے نے بعد میں رضامندی ظاہر کی کہ امبر ہرڈ جانی ڈیپ کو ہرجانہ دیں گی ۔یادر ہے کہ دونوں ادکاروں کی جوڑی صرف ایک سال ہی چل سکی تھی۔















