اہم خبریں

کراچی سے محبت کرتا ہوں،سیاست چھوڑنے کی خبر غلط ہے،مانی

کراچی(نیوزڈیسک)پاکستانی شوبز انڈسٹر ی کی مشہور اداکارہ حرا مانی کے شوہر سلمان ثاقب شیخ المعروف مانی نے کہا کہ کراچی سے محبت کرتا ہوں،سیاست چھوڑنے کی خبر غلط ہے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میرا سوفٹ ویئر ابھی اپڈیٹ نہیں ہوا،کل بھی مصطفی کمال کیساتھ تھا اور آج بھی ،کراچی سے محبت کرتا ہوں جو سب سے زیادہ کماتا ہےیہی میرا شہر ہے ۔ انہوں نے کہا کہ میرا شہر ملک کو سب سے زیادہ ٹیکس دیتا ہے لیکن اب اس کی اپنی حالت اچھی نہیں ہے اس لیے آواز اٹھاتا ہوں ۔ واضح رہے کہ مانی نے 9 مئی واقعات کے بعد سیاست چھوڑنے کا اعلان کیا تھا جس کی اب انہوں نے وضاحت کی کہ سیاست چھوڑنے پر مبنی ویڈیو دراصل میرے 12 سال بعد شروع ہونے والے ظفر مانی شو کی ہے ۔

متعلقہ خبریں