بمبئی (اے بی این نیوز) مشہوربالی وڈ اداکار جیکی شروف کامیاب اداکار بننے کے بعد بھی مشترکہ رہائشی عمارت میںرہائش پذیر رہے جہاں سات خاندان 34 افراد اکھٹے رہتے تھے ، جیکی شروف کو ٹائلٹ کے استعمال میں کئی سال پریشانی کا سامنا کرنا پڑا ، معروف اداکار جیکی شریف نے ایک انٹرویو میں انکشاف کیا کہ کامیاب فلموں کے بعد بھی سات خاندانوں پر مشتمل رہائشی عمارت میں رہائش پذیر رہا جہاں صرف تین ٹوائلٹ تھے ہر صبح ان ٹوائلٹس کے باہر لمبی قطاریں ہوتی جس کے باعث ہر صبح بھاگ دوڑ کرنا پڑتی تھی ۔
جب میں نے یہ ٹوائلٹ لینے سے منع کیا تو ان لوگوں نے مجھے مجبور کیا اور مجھے بتایا کہ وہاں رہنے والے افراد کیلئے فخر کا باعث ہے۔جیکی شروف کا کہنا تھا کہ مجھے کہا گیا کہ میں اپنی غیر موجود گی میں مذکورہ ٹوائلٹ کو لاک کرکے جایا کروں لیکن یہ فیصلہ ہر صبح میرے لئے خاصی شرمندگی کا باعث بنتا تھا اور جب میں نے وہاں لوگوں سے کہا کہ وہ میرے جانے کے بعد ٹوائلٹ استعمال کرسکتےہیں تو انہوں نے مجھے منع کردیا۔ جیکی شروف کا کہنا تھا کہ پروڈیوسر بھی اسی عمارت میں مجھ سے ملاقات کیلئے آتے تھے، ہم دو باکسز کو بیٹھنے کی جگہ بنا کر میٹنگ کیا کرتے تھے، ایک باکس کو ٹیبل کے طور پر استعمال کیا جاتا جبکہ کمرے سے میرا باتھ روم بھی واضح نظر آتا تھا۔