اہم خبریں

کورین اداکارہ پارک سو ریون سیڑھیوں سے گرکے ہلاک

سیول (نیوز ڈیسک) مشہور کورین اداکارہ پارک سو ریون سیڑھیوں سے گرکے ہلاک ہوگئیں۔تفصیلات کے مطابق یہ حادثہ جیجو جزیرے پر پیش آیا ، اداکارہ گھر جاتے ہوئے حادثاتی طور پر سیڑھیوں سے نیچے گر گئیں۔ انہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہوسکی، ڈاکٹرز کے مطابق اداکارہ کی موت اسپتال لانے سے قبل ہی ہوچکی تھی۔ آنجہانی اداکارہ کی والدہ نے بیٹی کے اعضاء عطیہ کرنے کا اعلان کردیا۔

متعلقہ خبریں