اسلام آباد (نیوز ڈیسک) آئی ٹو آئی سے شہرت پانے والے طاہر شاہ نے ہالی ووڈ میں انٹری کا اعلان۔ تفصیلات کے مطابق پاکستانی میوزک انڈسٹری میں الگ پہنچان رکھنے والے مشہور گلوکار طاہر شاہ کی دو سال بعد نئے پروجیکٹ کیساتھ واپسی ،اب وہ ہالی ووڈ اپنے جلوے دکھائیں گے ۔
THE BEGINNING OF A NEW ERA OF "TAHER SHAH" WITH THE "EYE TO EYE" HOLLYWOOD MOVIE
The film will be based on a unique story of eternal love named Eye to Eye. Taher Shah has written the film script, dialogue, screenplay, and song lyrics. He is also the singer and musician of the… pic.twitter.com/L5Wvgyy7lD
— TAHER SHAH (@TaherShahh) June 10, 2023
انہوں نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ وہ اپنی نئی فلم کیساتھ ہالی ووڈ میں انٹری دینے کو تیار ہیں،ان کی نئی فلم کا نام آئی ٹو آئی ہوگا، جس میں وہ اپنی اداکاری کے جوہر دکھائیں گے۔فلم لو سٹوری ہوگی جس مکالمے طاہر شاہ نے خود لکھے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ فلم آئی ٹو آئی کا آئی ٹو آئی لمیٹڈ کے ذریعے پری پروڈکشن کا کم مکمل ہوچکا ہے ،جلد شوٹنگ شروع ہوجائے گی، فلم کو کینیڈا، امریکا اور متحدہ عرب امارات میں مکمل کیا جائے گا ۔ طاہر شاہ اس فلم کے حوالے سے کافی پرجوش ہیں ۔