اہم خبریں

سارہ علی با لی ووڈ میں قدم جمانے کیلئے سر توڑ کوشاں

ممبئی (  اے بی این نیوز   ) وکی کوشل اور سارہ علی کی فلم جو کہ رومانس پر مبنی ہے، ذرا ہٹ کے ذرا بچ کے فلم باکس آفس پر خاصی کامیاب جا رہی ہے،اور اب تک 34 کروڑ کما چکی ہے، لیکن ایک بات ہے کہ سارہ علی خان کی پرفارمنس اوور ایکٹنگ سے زیادہ کچھ نظر نہیں آتی۔

یہ پہلا موقع نہیں ہے جب سارہ علی خان کو اوور ایکٹنگ کی وجہ سے تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہو۔ اس فلم میإ وکی کوشل کی اداکاری کو پسند کیا جارہا ہے جب کہ سارہ علی اوور ایکٹنگ کرتی ہو دکھائی دیتی ہیں،سارہ علی کی فلم لو آج کل بھی باکس آفس پر قدم نہیں جما سکی،سارہ علی خان کو فلم میں اوور ایکٹنگ کرنے پر لوگوں نے ٹرول کیا تھا۔ اس فلم کے پریکوئل میں ان کے والد سیف علی خان مرکزی کردار میں ہیں،

دھنوش اور اکشے کمار جیسے ستاروں کے باوجود ‘اترنگی رے’ شائقین کا دل نہیں جیت سکی۔ اس فلم میں بھی سارہ علی خان کی پرفارمنس دیکھ کر ناظرین اور ناقدین کو لگا کہ وہ اوور ایکٹنگ کر رہی ہیں۔ وہ سامعین کو متاثر نہ کر سکی۔سارہ علی خان فلم ‘کولی نمبر 1’ میں ورون دھون کے ساتھ نظر آئی تھیں۔ فلم میں ان کی اداکاری کو دیکھ کر لوگوں کو لگا کہ وہ صحیح طریقے سے کردار میں نہیں آسکیں تھیں۔ شاید وہ سوچتی ہو نگی کہ اپنے والد کی وجہ سے وہ کامیابی حاصل کر لیں گی

لیکن جب تک اپنے اندر فن نہ ہو تو کامیابی حاصل نہیں ہو سکتی۔ورثہ میں ملی اداکاری اس وقت ہی جوہر دکھا سکتی ہے جب خود بھی کطھ کر سکنے کی صلاحیت ہو۔

متعلقہ خبریں