اہم خبریں

گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ مکھی نگل گئیں، مزیدار قرار دیدیا،مداحوں مسکرا اُٹھے،ویڈیووائرل

گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ مکھی نگل گئیں، مزیدار قرار دیدیا،مداح مسکرا اُٹھے،ویڈیووائرل

شکاگو(نیوز ڈیسک) گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ مکھی نگل گئیں،ذائقہ مزیدار قرار دیدیا،مداح مسکرا اُٹھے۔ تفصیلات کے مطابق ہالی ووڈ کی مشہور گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ کے ساتھ لائیو کنسر ٹ میں دلچسپ واقعہ پیش آیا ،گلوکارہ گانا گاتے ہوئے مکھی نگل گئیں ،جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئے ۔ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ گلوکارہ کے منہ میں مکھی چلی گئی جس کے بعد انہیں ابکائیاں لینےلگیں ، وہ سٹیج پر کھانستی رہیں بعد میں انہوں نے مداحوں کو بتایا میں نے مکھی نگل لی ہے ، حالات کو کنٹرول کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ مزے دار تھی جس پر ان کے مداح بے ساختہ مسکرانے اُٹھے ،بڑی بات یہ کہ گلوکارہ نے پروگرام منسوخ نہیں کیا اور کنسرٹ جاری رکھا ۔

متعلقہ خبریں