اہم خبریں

معروف فیشن ڈیزائنر نکی نینا انتقال کر گئیں

کراچی (نیوزڈیسک) مایہ ناز پاکستانی فیشن ڈیزائنر اور سٹائل آئیکون عالیہ نذیر المعروف نکی نینا انتقال کر گئیں۔ عالیہ نذیر مشہور پاکستانی برانڈ نیکی نینا کی مالک تھیں، انہوں نے یہ برانڈ نبیلہ جنید (نینا) کے ساتھ مل کر بنایا تھا۔47برس میں ان کے انتقال کی خبر سن کر سوشل میڈیا پر معروف شوبز شخصیات نے اظہارِ افسوس کرتے ہوئے گہرے دکھ کا اظہار کیا۔

سجل علی، حدیقہ کیانی، ملیحہ رحمان اور سمی خان جیسی شخصیات نے بھی اظہارِ افسوس کیا۔ علاوہ ازیں فلم ڈائریکٹر و ماڈل اور میزبان فریحہ الطاف نے بھی اپنے سوشل میڈیا پیغام پر تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ” نکی کے انتقال کی خبر سن کر دل ٹوٹ گیا، اللہ مغفرت فرمائے، انکی فیملی کے بے پناہ محبت، یہ بہت بڑا صدمہ ہے“۔

متعلقہ خبریں