ممبئی (اے بی این نیوز     )بالی ددڈ کی سپر ڈانسر نے اپنی نئی تصاویر شئیر کر دی ہیں،سپنا نے سرف ہر یانہ میں ہی نہیں پورے بھارت میں اپنا نام کما لیا ہے بلکہ اب تو دنیا بھر میں مشہور ہو تی جا رہی ہیں،سپنا چو ہدری کی دیوانگی میں ایک فین نے تو حد ہی کر دی ،

فین نے پہلے اس خواہش کا اظہار کیا کہ وہ سپنا کے پاوں دھونا چاہتا ہے اس پر سپنا نے رضا مندی ظاہر کر دی اور پھر فین نے ایسا انہونا کام کر دیا کہ سپنا بھی دیکھتی ہی رہ گئی کہ یہ سب کچھ کیا ہو رہا ہے،فین نے پاوں دھونے کے بعد جو پانی تھا اس کو پی لیا، گلیمر کی دنیا میں اب سپنا کا سفر بلندیوں کی جانب گامزن ہے، اس مشہور ہریانوی ڈانسر، سنگر اور اداکارہ سپنا چودھری نے اپنی محنت سے کامیابی کا وہ مقام حاصل کیا ہے جہاں تک پہنچنا ہر کسی کے بس کی بات نہیں۔ یہی وجہ ہے کہ سپنا کے چاہنے والوں نے ان پر اپنی محبتوں کو سراہا۔ حال ہی میں اداکارہ نے کانز میں بھی ڈیبیو کیا۔ جہاں انہوں نے اپنے گلیمرس انداز سے لوگوں کو دیوانہ بنا دیا۔

اس کے علاوہ سپنا سوشل میڈیا پر بھی کافی ایکٹیو ہیں۔ جہاں وہ ہر روز اپنی ویڈیوز مداحوں کے لیے شیئر کرتی رہتی ہیں۔نجی زندگی کی بات کریں تو سپنا نے ہریانہ کے ایکٹر ویر ساہو سے شادی کی۔ دونوں ایک بیٹے کے والدین بھی ہیں۔ سپنا اور ویر کی شادی بہت خفیہ طریقے سے کی گئی تھی۔ اداکارہ نے ویر کا ہاتھ اپنے فیملی کے خلاف جا کر تھاما تھا۔

								
								
				
													














