اہم خبریں

جاوید شیخ کا فلم اوم شانتی اوم کیلئے معاوضہ سن کر شاہ رخ خان حیران رہ گئے

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان شوبزانڈسٹری کے سنیئر ادا کا ر جاوید شیخ کا فلم اوم شانتی اوم کے معاوضہ سن کر شاہ رخ اور فرخ خان حیران رہ گئے۔ پاکستان شوبزانڈسٹری کے سنیئر ادا کا ر جاوید شیخ اپنے حالیہ انٹرویو میں انکشاف کیا ہے کہ جب مجھے فلم اوم شانتی اوم میں کام کی پیشکش ہوئی فلم کا مینیجر کانٹریکٹ لے کر میرے پاس آیا ،میرا معاوضہ پوچھا تو میں نے کہا کہ میں پیسے نہیں لوں گا،وہ حیران رہ گیا تو میں نے شاہ رخ خان کی اتنی بڑی فلم میں اُن کے والدکا کردار ادا کرنا میرے لیے اعزاز کی بات ہے۔میں صرف شاہ رخ اور فرح خان کے کہنے پراس فلم میں کام کررہا ہوں،اس لیے میں اس فلم کا معاوضہ نہیں لونگا ۔شاہ رخ اور فرحخان بھی یہ سن کر حیران رہ گئے ،بعد میں انہوں نے خود ہی طےکیاکہ مجھے کتنے پیسے دینے ہیں۔

متعلقہ خبریں