ممبئی (اے بی این نیوز) وکی کوشل اور کترینہ کیف کی شادی کو ابھی کو ئی لمبا عرصہ نہیں ہوا اور وکی کوشل ادھر ادھر نظریںملا ررہے ہیں ، وکی کوشل نے کہا بیوی کترینہ کیف کو چھوڑ، ان دنوں اس اداکارہ کے ساتھ خاص وقت گزار رہے ہیں اداکار وکی کوشل اور اداکارہ سارہ علی خان اپنی فلم ‘زارا ہٹکے، ذرا ہٹ کے ذرا بچ کے’ کی تشہیر کے سلسلے میں اندور پہنچ تھے۔ اس دوران وکی اور سارہ علی خان نے اندور کی مشہور 56 دکان پر کھانوں کے ذائقوں کا لطف اٹھایا۔ جہاں وکی کوشل نے اندور کی پوہا جلیبی پسند کی، سارہ علی خان نے اندور کی چاٹ پکوڑی اور مشہور جانی ہاٹ ڈاگ کو پسند کیا۔

دونوں اداکار مادھورم سویٹس پر پہنچے۔ یہاں انہوں نے پانی پوری اور دہی چاٹ کا مزہ لیا۔ سارہ علی خان نے 56 دکان پر اندور کے سگنیچر کھانے کے پکوانوں کے بارے میں بھی جانکاری حاصل کی۔ یہاں پہنچنے پر 56 شاپ مارکیٹ ٹریڈرز ایسوسی ایشن نے دونوں فنکاروں کا گلدستے دے کر استقبال کیا گیا۔ اس دوران سارہ علی خان اور وکی کوشل فلم ذرا ہٹکے، ذرا بچ کے گانے پر ڈانس کرتے نظر آئے۔ انہوں نے زبردست ڈانس کیا۔ ان کے ڈانس کو دیکھنے کے لیے لوگوں کا ہجوم جمع ہوگیا۔

وہ تقریباً آدھے گھنٹے تک 56 دکان پر رہے۔ وکی کوشل اور سارہ علی خان نے اپنے مداحوں کو بتایا کہ ان کیفلم کو دیکھنے ضرور جائیں۔ دراصل وکی اور سارہ کی اس فلم کی شوٹنگ اندور اور اندور کے قریبی مقامات پر کی گئی ہے۔ اس میں اندور کے کئی مشہور مقامات بھی نظر آئیں گے۔ اس کے ساتھ ساتھ اندور کے قریب مانڈو اور مہیشور کے کئی مناظر بھی فلم میں نظر آئیں گے۔

ریلیز سے قبل اس فلم کے ٹریلر اور گانوں کو کافی پسند کیا جا رہا ہے۔
								
								
				
													














