اہم خبریں

بالی ووڈ میں پلک تیواری نے تہلکہ مچا دیا، بڑی بڑی آفرز آگئیں

ممبئی (  اے بی این نیوز   )بالی ووڈ میں ہمیشہ سے نمبر ون کی دوڑ رہی ہے اور ہر اداکارہ ،اداکار کی کوشش ہو تی ہے کہ وہ کسی نہ کسی صورت نمبر ون رہے سی وجہ سے اس کے لئے کو ئی بھی قیمت ادا کرناپڑے وہ اس کے لئے تیار رہتے ہیں، اسی فلم انڈسٹری کی اداکارہ پلک تیواری کا بھی شمار ان اداکاراوں میں ہو تا ہے جو نمبر گیم کا حصہ ہیں،

یہ لوگ بھارت میں ہوں یو بھارت سے باہر کسی نہ کسی صورت اپنے چاہنے والوں کے دلون پر راج کرتی رہتی ہیں،اس کے لئے مختلف ذرا ئع استعمال کر تی ہیں، پلک تیواری کا شمار یوں تو خوبرو اداکاراوں میں ہو تا ہے لیکن ابھی وہ ان شہرت کی بلندیوں پر نہیں پہنچیں جس کا وہ خواب دیکھتی ہیں،وہ کوشاں ضرور رہتی ہیں کہ شہرت ان کے گھر کی غلام بن جائے،


انہوں نے مالدیپ سے سوشل میڈیا پر اپنی وہ ہوشربا تصاویر جاری کیں جس نے ایک دم شور مچا دیا،پتہ چلا ہے کہ اس اچانک شہرت ملنے کی وجہ سے فلموں کی دیوی بھی ان پر مہربان ہو گئی ہے کیونکہ جس نوعیت کی انہوں نے تصاویر جاری کی ہیں وہ اس بات کی غماز ہیں کہ فلمی دنیا میں وہ ہر قسم کے کردار کیلئے تیار ہیں پھر پرو ڈیوسرز کو بھی ایسی ہی اداکاراوں کیضرورت ہو تی ہے جو ان کی مرضی سے فلموں میں کام کریں اور سین کے مطابق ڈریس پہننے کا بولیں وہ ہی لبا س زیب تن کریں،پلک تیواری بالی ووڈ اداکارہ شویتا تیواری کی بیٹی ہیں،

پلک تیواری ان تصویروں میں ییلو ٹیوب ٹاپ کے ساتھ سفید لوز ٹراوزر میں نظر آرہی ہیں ۔ پلک نے اپنا یہ گلیمرس اوتار کھلے بال، کم از کم میک اپ اور ہاتھوں میں میٹل چوڑیاں پہن کر مکمل کیا ہے ۔ اداکارہ کی یہ تصویریں فینس کو اتنی پسند آرہی ہیں کہ کچھ ہی دیر میں انہیں ایک لاکھ سے زیادہ لائیکس مل گئے ۔ حال ہی میں پلک نے سلمان خان کی فلم کسی کا بھائی کسی کی جان سے بالی ووڈ میں ڈیبیو کیا ہے ۔

متعلقہ خبریں