اہم خبریں

سنی لیون نے مداحوں کے ہو ش اڑا دیئے

ممبئی ( اے بی این نیوز   )سنی لیون بھی بالی ووڈ کی دنیا کا ایک ایسا نام ہے جس کے بارے کہا جاسکتا ہے کہ ایک غریب گھرانے سے اٹھنے والی اس سی لیون نے وقت کے حوادث سے سخت مقا بلہ کیا لیکن آخرکار اس نے شہرت کی بلندیوں کو چھوا،

حال ہی میں سنی لیون نے ایک فیشن شو میں حصہ لیا اور جب انہوں نے ریمپ پر واکی تو بڑوں بڑوں کے دل اچھل کر حلق میں آگئے کیو نکہ ایک تو یہ حسین اور اوپر سے ڈریس ڈیزائنر نے بھی غضب ڈھا دیا،ان کے ہر لباس نے خوب پائی شہرت،مختلف انداز سے اڑائے مداحوں کے ہوش،سنی لیون کی فلم ‘کینیڈی’ کی کانز میں اسکریننگ ہوئی۔ اسے انوراگ کشیپ نے ڈائریکٹ کیا ہے، سنی نے بالی ووڈ میں اپنے کیریئر کا آغاز سال 2012 میں پوجا بھٹ کی فلم ‘جسم 2’ سے کیا تھا۔سنی لیون کو پہلی بار کانز میں بوتل گرین ون شولڈر گاؤن میں دیکھا گیا تھا۔ تھائی ہائی سلٹ گاؤن میں ان کا انداز بالکل مختلف تھا

اور وہ اپنے ڈیبیو پر کافی پر اعتماد نظر آرہی تھیں،سنی لیونی کا کانز انداز بھی ان کے مداحوں کو متاثر کر رہا ہے۔ سنی بھی اس تقریب کو لے کر بہت پرجوش ہیں اور سوشل میڈیا پر مسلسل اپنی تصاویر شیئر کر رہی ہیں۔ سنی کانز فلم فیسٹیول کے لیے اپنے لباس کا انتخاب بہت سمجھداری سے کیا۔ کانز میں، وہ ایک بار خون کے سرخ مخملی گاؤن میں نظر آئیں، جو ان پر بہت خوب لگ رہا تھا، سنی لیون کا یہ گاؤن دو لک میں پہنا ہوا تھا۔ سامنے جہاں مخمل کا استعمال ہوا تھا۔ جبکہ پیچھے میں چمکدار کام تھا۔ اس گاؤن میں سنی بہت خوبصورت لگ رہی تھیں۔

 

متعلقہ خبریں