ممبئی ( اے بی این نیوز )گلیمر کی دنیامیں اسی وقت تک کو ئی بھی اداکارہ چمکتی اور دمکتی رہتی ہے جب تک وہ کیمروں کی آنکھ کیلئے منظور نظر رہے،بولی ووڈ کی بیالیس سالہ اداکارہ شویتا تیواری کا شمار ان ادا کاراوں میں ہو تا ہے جنھوں نے اپنے اوپر عمر کو طاری نہیں ہو نے دیا،اتنی زیادہ عمر ہو نے کے باوجود وہ آج بھی جاذب نظر ہیں ،حالیہ ایک فوٹو شوٹ میں انہوں کر دیا حیران اپنے فینز کو۔
۔ جو ان کی اتنی سمارٹ اور کیوٹ تصا ویر دیکھ کر دنگ رہ گئے، شویتا تیواری نے برالیٹ چولی اور اسکرٹ میں ملبوس ہو کر دیکھنے والوں کو مجبور کر دیا کہ وہ تعریف کئے بغیر نہ رہ سکے، اور ہر دن ایک سے بڑھ کر ایک گلیمرس لک سے فینس کا دل جیت لیتی ہیں ۔ حال ہی میں بھی اداکارہ نے اپنی تصاویر سے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا ہے ، اداکارہ شویتا تیواری نئی تصاویر میں بیج کلر کے آوٹ فٹ میں نظر آرہی ہیں ۔ انڈو ویسٹرن کے امتزاج سے بنے اس آوٹ فٹ میں اداکارہ برالیٹ اسٹائل چولی میں اپنے حسن کا جلوہ بکھیر رہی ہیں ۔
چولی کے ساتھ لانگ فلائی اسکرٹ میں اداکارہ کافی حسین لگ رہی ہیں ، شویتا تیواری کے لک کی بات کریں تو اداکارہ نے نیوٹرل میک اپ کے ساتھ چیک کو بلش کیا ہے اور اپنا لک مکمل کیا ہے،گلے میں ہار پہن کر اپنا اسٹائلش انداز دکھایا ہے ۔
اداکارہ کے بالوں کو سائیڈ پارٹیشن دے کر ہلکا کرل کیا گیا ہے، اداکارہ شویتا تیواری نے کسوٹی زندگی کی، بگ باس، پرورش، بیگوسرائے، ہم تم اور دیم، میں ہوں اپراجیتا، میرے ڈیڈ کی دلہن، جانیں کیا بات ہوئی، کامیڈی نائٹس ود کپل، اپنی بولی اپنا دیش، راجا کی آئے گی بارات جیسے کئی ٹی وی شوز میں اپنا ہنر دکھا چکی ہیں ۔