اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاکستان کے مشہور میزبان ساحر لودھی نے کہا کہ عمر شریف میرے استاد ہیں، میں آج بھی عمر شریف کی روٹی کھاتا ہوں،عمر شریف نے میرا پروگرام دیکھ کر مجھے فون کیا ،میر ی تعریف کی اور بطور تحفہ 1 ہزار روپے کا نوٹ بھی دیا۔ تفصیلات کے مطابق انہوں نے اپنے حالیہ انٹرویو میں بتایا کہ میں ہر جمعرات عامر لیاقت اور عمر شریف سے ملنے عبداللہ شاہ غازی کے مزار جاتا ہوں، جہاں دونوں دفن ہیں، دنوں سے میرے گہرے تعلقات ہے، مرحوم معین اختر اور عمر شریف سے کام سیکھا ۔
