بالی ووڈ اداکار نے 60 برس کی عمر میں دوسری شادی کرلی

بالی ووڈ(اے بی این نیوز     )بالی ووڈ اداکار نے 60 برس کی عمر میں دوسری شادی کرلی،شادی کی تقریب میں قریبی رشتہ دار اور دوست شریک ہوئےمحدود پیمانے پر منعقد کی گئی شادی کی اس تقریب میں دونوں جانب کے صرف قریبی رشتہ دار اور دوست شریک ہوئے۔اداکار کی شادی کی ایک تصویر انٹرنیٹ پر گردش کر رہی ہے۔ تصویر میں دلہا اور دلہن روایتی لباس پہنے نظر آ رہے ہیں۔جہاں ودیارتھی نے شادی کے لیے سفید رنگ کا کرتا پہنا تھا وہیں روپالی کو روایتی آسامی سفید ساڑھی میں دیکھا جاسکتا ہے ۔بعدازاں بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے60 سالہ اشیش نے کہا کہ زندگی کے اس مرحلے پر روپالی سے شادی کرنا ایک غیر معمولی محسوسات کا مظہر ہے۔انہوں نے کہا کہ کچھ عرصہ قبل ہماری ملاقات ہوئی تھی، جس کے بعد ہم نے فیصلہ کیا کہ ہمیں شادی کرنا چاہیے۔واضح رہے کہ روپالی باروا کی عمر 33 سال ہے، اشیش ودیارتھی کی اس سے قبل تھیٹر اداکارہ اور گلوکارہ راجوشی باروا سے شادی ہوئی تھی جو طلاق پر منتج ہوئی، راجوشی سے ان کا ایک بیٹا ہے۔آشیش ودیارتھی نے ہندی، تیلگو، تامل، کنڑ، ملیالم، انگریزی، اوڈیا، مراٹھی اور بنگالی سمیت تمام زبانوں کی فلموں میں کام کیا ہے۔
ٔhttps://www.youtube.com/watch?v=6yPdvrG6MQ8