آخری رسومات

اداکار نتیش پانڈے دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے،آخری رسومات آج ادا کی جائیں گی

نئی دہلی ( نیوز ڈیسک) بھارتی فلم اورٹی وی انڈسٹری مشہور اداکار نتیش پانڈے دل کا دورہ پڑنے ، جل بسے ، ان کی عمر 51 برس تھی۔تفصیلات کے مطابق نتیش پانڈے مہاراشٹر کے علاقے آگت پوری میں دوران شوٹنگ دل کا دورہ پڑا جس سے وہ جاں بر نہ ہو سکے ۔ ان کی آخری رسومات آج ہی ادا کی جائیں گی،اداکار نتیش پانڈنے اداکاری کا آغاز 90 کی دہائی میں کیا،ان کی وجہ شہرت شاہ رخ خان کی فلم ’اوم شانتی اوم میں اداکاری بنی ۔