فلم ککری 2 جون کو سینماگھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائیگی

فلم ککڑی 2 جون کو سینماگھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائیگی

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) سریل کلر جاوید اقبال پر بننے والی فلم ککڑی 2 جون کو سینماگھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائیگی۔ تفصیلات کے مطابق سو بچوں کے قاتل جاوید اقبال پر بننے والی فلم ککڑی شروع سے ہی مختلف تنازعات کا شکار ری ہے کبھی اس کا نام تبدیل کیا گیا تو کبھی ریلیزنگ تاریخ ، اب اس فلم کو سنسر بورڈ ککی طرف سے نمائش کی اجازت مل گئی ہے پہلے اس فلم کے بارے کہا جا رہا تھا کہ 19 مئی کو ریلیز کی جائے گی لیکن ایسا نہ ہوا ،اب کہا جا رہا ہے کہ یہ فلم 2 جون کو سینما گھروں میں پیش کی جائیگی فلم کے ہدایت کار ابوعلیہ نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں فلم کا آفیشل ٹریلر پوسٹ کیا اور لکھا کہ یہ فلم اب 2 جون 2023 کو ریلیز کی جائے گی ۔