ریمبو کی پیشین گوئی جو سچ ثابت ہو ئی

لاہور (اے بی این نیوز)مشہور پاکستانی اداکارہ صاحبہ نے بتایا ہے کہ جب ریمبو نے انہیں پرپوز کیا تو ان کی والدہ بھی وہاں موجود تھیں،ان کی والدہ نے سمجھا کہ فلم کا کوئی سین ہے۔پاکستانی اداکار،کامیڈین،پروڈیوسر،ڈائریکٹر اور میزبان افضل خان پاکستانی فلم انڈسٹری میں ریمبو کے نام سے مشہور ہیں ان کی اہلیہ صاحبہ افضل نے حال ہی میں ایک انٹرویو دیتے ہوئے بتایا کہ جب ریمبو نے انہیں پرپوز کیا تو ان کی والدہ بھی وہیں موجود تھیں۔اداکارہ نے بتایا کہ وہ لاہور کے سفاری پارک میں ایک گانے کی شوٹنگ کر رہی تھیں تو ریمبو پھول چھپا کر ان کے پاس آئے اور پھول پیش کرتے ہوئے انہیں پرپوز کیا۔اداکارہ نے بتایا کہ ان کی والدہ پاس ہی بیٹھی تھیں انہوں نے سمجھا کہ فلم کا کوئی سین ہے۔اداکار نے بتایا کہ انہوں نے پہلی فلم صاحبہ کے ساتھ ہی کی اور فلموں میں آنے کے کچھ عرصہ بعد ہی انہوں نے اپنے دوستوں سے کہا کہ یہ آپ کی بھابھی بھی بنیں گی،اداکار نے بتایا کہ جیسا انہوں نےکہا ویسا ہی ہوا۔انہوں نے پہلی فلم بھی صاحبہ کے ساتھ کی اور ان سے شادی بھی کی۔