اسلام آباد (نیوز ڈیسک) فرحان سعید کے عروہ حسین سے اظہار محبت نے مداحوں کے دل جیت لیئے ۔ پاکستانی شوبز انڈسٹر کی سب سے پسندیدہ گلوکار واداکار فرحان سعید اورعروہ حسین جوڑی سمجھی جاتی ہے فرحان سعید کی طرف سے سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر عروہ حسین کے ساتھ دلکش تصویر شیئر کی جس کے کپشن میں لکھا تھا کہ دل یہ میرا تیرے دل سے جا ملا ہے دراصل فرحان کے گزشتہ سال آن ائرجانے والے سُپرہٹ ڈرامے ’میرے ہمسفر‘ کا او ایس ٹی ہے ۔ مداحوں نے جوڑی کی خوبصورت تصویر کو تو پسند کیا ہی لیکن ساتھ ہی فرحان سعید کا یہ انداز محبت بھی کافی سراہا جا رہا ہے ۔